6 اگست، 2015، 4:55 PM

افغانستان میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 17 افراد ہلاک

افغانستان میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 17 افراد  ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں افغان فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 12 افغان سکیورٹی اہلکاروں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹرنیشنل بزنس ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں افغان فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 12 افغان سکیورٹی اہلکاروں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث ضلع شنکئی میں گر کر تباہ ہوا۔ صوبائی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تیکنیکی وجوہات کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں عملے کے 5 ارکان اور 12 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ضلع شنکئی کے چیف محمد قاسم خان نے حادثے میں فوجی کمانڈر سمیت ہلاک ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے حکام کا وفد روانہ کردیا گیا ہے۔

News ID 1857177

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha